29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومقومی خبریںوطن عزیز کے دفاع کیلئے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ...

وطن عزیز کے دفاع کیلئے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،رانا مشہود احمد

- Advertisement -

ملتان۔ 05 مئی (اے پی پی):چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ سپہ سالار حافظ جنرل عاصم منیر پاکستان کی حفاظت کیلئ سرحدوں پر اپنے سپاہیوں کے ساتھ موجود ہیں،وطن عزیز کے دفاع کیلئے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کمزور ملک نہیں ،اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے اور اپنے حقوق کا تحفظ کرنا خوب جانتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت "Consultation on National Adolescence and Youth policy” کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ملتان کے مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلبا و طالبات،اساتذہ اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستانی معیشت دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑی ہوئی اور دنیا پاکستان کی جانب راغب ہوئی تو ملک میں دوبارہ دہشت گردی کا بازار گرم کرنے کوشش کی گئی،دہشت گردی کے ذریعے سرمایہ کاری روکنے کا منصوبہ ناکام ہوا تو بھارت نے پہلگام کا جھوٹا ڈرامہ رچا کر پاکستان کو بدنام کرنے کوشش کی لیکن پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا عالمی سطح پر ناکام ہوا۔رانا مشہود نے مزید کہا کہ پاکستان ترقی کے سفر پر چل پڑا ہے اور ہمیں ایسے اوچھے کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ہم نےبھارت کا جھوٹ اس کے منہ پر مار دیا،پاکستان کے خلاف بھارتی سازشیں ناکام ہوئیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی اورپاکستان کا پانی بند کیا تو ہم نے دنیا کو بتایا کہ بھارت نے کبھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کا خیال نہیں کیا،پاکستان ایٹمی قوت ہے،پاکستان پانی روکنے کی دھمکی کاجواب دینا جانتا ہے۔پاکستان کمزور ملک نہیں ہے اور اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے اور اپنے حقوق کا تحفظ کرنا جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے فلسطین پر اسرائیلی مظالم پر خاموش رہے، بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر زمین تنگ کر دی گئی ہے،فلسطین اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر جاری مظالم پر عالمی اداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے اوپر جنگ کے بادل چھائے ہوئے ہیں ۔افواج پاکستان کے سپہ سالار حافظ جنرل عاصم منیر پاکستان کی حفاظت کیلئے سرحد پر اپنے سپاہیوں کے ساتھ موجود ہیں،وطن عزیز کے دفاع کیلئے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

قومی سلامتی اور وطن عزیز کے دفاع کیلئے پاکستان کی فورسز ،سیاستدان اور عوام ایک پیج پر ہیں۔رانا مشہور احمد خان نے کہا کہ ہمارے نوجوان پاکستان کے سر کا تاج ہیں،نوجوان نسل کے اندر آگے بڑھنے کی جستجو ہونا لازمی ہے ،ہر میدان میں نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کے مواقع دینے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ماضی میں پنجاب یوتھ پالیسی بنائی، ہم نے پنجاب یوتھ پالیسی میں تعلیم کو سب سے زیادہ اہمیت دی،ہم نے جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں خواتین یونیورسٹیز بنائیں ،ہم نے 2011ء میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دیا،ہم نے 2011ء میں پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز کے ذریعے بچوں کو سکالر شپس دینا شروع کئے،جس سے لاکھوں بچے مستفید ہوئے،ہم نے پنجاب میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیئے،پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے پڑھ کر آج لاکھوں بچے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، ہم نے 18 ، 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا،جنوبی پنجاب کے نوجوان بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نعرے لگانا آسان ہوتا ہے مگر کچھ کر کے دکھانا مشکل ہوتا ہے،ہم نے کر کے دکھایا،وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے نوجوانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2028ء کے اولمپکس کے لئے ٹیلنٹ ہنٹ جاری ہے ۔نوجوانوں کو تعلیم سکلز اور مواقع دے رہے ہیں،طلباء ڈیجیٹل یوتھ حب پر رجسٹر ہوں،دنیا بھر کی سکالرشپ مواقع پاکستان بھر کے طلبا تک پہنچائیں گے،وفاق کے لیپ ٹاپ جون تک طلبا کو دیے جائیں گے، پنجاب حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ بھی جلد طلبا کو ملیں گے ،مدارس کے طلبا کو بھی ٹیکنیکل ایجوکیشن دیں گے۔

رانا مشہود نے کہا کہ نیشنل انوویشن ایوارڈ کے ذریعے نوجوانوں کے آئیڈیاز کو آگے لیکر چلیں گے اور دنیا کے بہترین اداروں سے نوجوانوں کے لنکس بنوائیں گے،ہم نوجوان نسل کو کھیل کے میدان میں بھی آگے لیکر جائیں گے ،2028ء کے اولمپکس میں بے شمار میڈلز پاکستان کیلئے لیکر آئیں گےپاکستان کے بچوں کو دنیا کے سامنے لیکر آنے کا وقت آ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کے بچے بچیوں کا بھی وہی حق ہے جتنا دیگر بچوں کا ہے،مدارس کے بچوں کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام لا رہے ہیں ،مدارس کے بچوں کو بھی قومی دھارے میں لا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام صوبوں نے اپنی اپنی یوتھ پالیسیاں بنائیں،اب ہم ایسی پالیسی لا رہے ہیں جو پورے پاکستان کے ہر علاقے کے بچوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہو گی،سوسائٹی کے ہر طبقے کو انگیج کر کے پاکستان کی ترقی کا روڈ میپ بنائیں گے،زندہ قومیں اپنی ترقی کے سفر کو روکتی نہیں ہیں،زندگی میں آگے جانے کیلئے محنت، عزم اور لگن ضروری ہے،شرارت اور بد تمیزی میں فرق ہونا چاہیے،اگر تکبر اور بد تمیزی آجائے تو آپ کبھی ترقی نہیں کر سکتے۔

بعد ازاں رانا مشہود نے زکریا یونیورسٹی کے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت باکسنگ یوتھ سپورٹس لیگ کیلئے طلباء و طالبات کے جاری ٹرائلز کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہور نے کہا کہ تعلیم،فنی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں،سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت باصلاحیت بچوں کو تیار کر کے پاکستان کے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس ڈسپلن اور آگے بڑھنے کا حوصلہ سکھاتی ہے،وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف پاکستان کے ٹیلنٹ کو آگے لانے کیلئے کوشاں ہیں۔علاوہ ازیں انہوں نے جامعہ میں زیر تعمیر ہاکی گراونڈ کا بھی وزٹ کیا اور وہاں جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592706

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں