وطن واپسی پر نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا،سرفراز احمد بگٹی

128

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، وطن واپسی پر نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔منگل نواز شریف کی گرفتاری پر بیان کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیان کو سیاق سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا،

نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،یہ بات خوش آئند ہے کہ نواز شریف پاکستان کی سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کا ایک بڑا حصہ انہیں خوش آمدید کرنے کی تیاریوں میں مشغول ہے، وطن واپسی پر نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا،

وزیر داخلہ نے کہا کہ چہ مگوئیوں اور مفروضوں سے باہر نکل کر معاملات کو حقیقت کے آئینہ سے دیکھنا ہوگا۔ نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرے گی۔