اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے۔
بدھ کو اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے جنوبی وزیرستان کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کےجوانوں کی شہادت کی اطلاع پرغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔