29.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںوطن کی محبت میں جان نچھاور کرنا پاک فوج کے بہادر جوانوں...

وطن کی محبت میں جان نچھاور کرنا پاک فوج کے بہادر جوانوں کی پہچان ہے،مولاناپیر محمدمظہرسعید شاہ

- Advertisement -

مظفر آباد۔ 29 اپریل (اے پی پی):آزادجموں وکشمیر کے وزیراطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ وطن کی محبت میں جان نچھاور کرنا پاک فوج کے بہادر جوانوں کی پہچان ہے، افواج پاکستان ہمارا فخراور شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، شہید میجر سعد بن زبیر نے جرات اور بہادری کی ناقابل فراموش مثال قائم کرتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جان جان آفریں کے سپرد کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ میں شہید میجرسعدبن زبیر کے گھر ان کے والدین اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات اور بعد ازاں تعلیم القرآن باغ میں میجر ایوب شہید میموریل کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزادکشمیر کی طرف بڑھتاہوادشمن کا ہر ہاتھ اور ہر میلی آنکھ کو ملیا میٹ کردیا جائیگا، ہندوستان کی گیدڑ بھبکیاں ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں،اگر کسی بھی قسم کی ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو پھر ہندوستان کی آنیوالی نسلیں بھی پچھتائیں گی، پوری قوم کا شوق ہے کہ سرینگر مسجد میں نمازہ شکرانہ ادا کریں ۔انہوں نے میجر سعد بن زبیر شہید کے والدین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے میجر سعد بن زبیر کے والدین اور دیگر اہلخانہ کے بلند حوصلے کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے کہاکہ وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہداء کی قربانیوں سے پاکستان کی بنیاد مضبوط ہوئی ان کے عزم اور حوصلے ہمیشہ زندہ رہیں گے

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہمارادفاع ناقابل تسخیر ہے ، پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ دریں اثنا مولانا پیرمحمد مظہر سعید شاہ نے تعلیم القرآن باغ میں میجر ایوب شہید میموریل کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مودی کی فلم ریلیز ہونے سے قبل فلاپ ہو گئی ،اقلیتیں ہندوتوا کے خلاف ایک ہو گئی ہیں، ہم جنگ نہیں مانگتے مگر جنگ مسلط ہوئی تو ہندوستان کو مٹی میں ملا دیں گے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589702

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں