وعدوں کی تکمیل مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہے، ملک کے طول وعرض میں رہنے والے عوام محمدنواز شریف سے محبت اور لگاﺅ رکھتے ہیں ، وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاہے کہ وعدوں کی تکمیل مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہے جس کی وجہ سے ملک کے طول وعرض میں رہنے والے عوام محمدنواز شریف سے محبت اور لگاﺅ رکھتے ہیں ۔ انہوںنے یہ بات بدھ کو آزادکشمیر کی تحصیل تراڑ کھل سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے …

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاہے کہ وعدوں کی تکمیل مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہے جس کی وجہ سے ملک کے طول وعرض میں رہنے والے عوام محمدنواز شریف سے محبت اور لگاﺅ رکھتے ہیں ۔ انہوںنے یہ بات بدھ کو آزادکشمیر کی تحصیل تراڑ کھل سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)آزادکشمیر کے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کی مکمل پاسداری کرے گی اور اُن پر عمل یقینی بنائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دیگر حصوں میں مسلم لیگ (ن) کا ٹریک ریکارڈ اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ یہ عوام سے کئے گئے وعدے ہمیشہ پورا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف آزادکشمیر سے ایک خصوصی لگاﺅ اور محبت رکھتے ہیں اور آزادکشمیر کو ترقی یافتہ اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply