وفاقئ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا سینیٹر احمد خان خلجی کے ہمراہ ریلوے سٹیشن کوئٹہ کا دورہ

17
Federal Minister of Railways
Federal Minister of Railways

کوئٹہ۔ 12 جون (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے سینیٹر احمد خان خلجی کے ہمراہ ریلوے سٹیشن کوئٹہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پروفاقی وزیر ریلوے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کے مسافروں سے گھل مل گئے اور ان کے مسائل دریافت کئے ۔ڈی ایس کوئٹہ ڈویژن ریلوے عمران حیات خان نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کو تفصیلی بریفنگ دی ۔وفاقی وزیر ریلوے نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن میں نئے نصب شدہ 29 جدید سی سی ٹی وی کیمروں کا کنٹرول روم اور ریلوے آفیسر کلب میں جم سینٹر کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے مسافروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بزنس کلاس ویٹنگ روم کو عام مسافروں کے لئے بھی استعمال کرنے کے احکامات جاری کئے۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر عمدہ انتظامات کرنے پر ڈی ایس ریلوے عمران حیات خان اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے مچھ میں دہشت گردی واقعہ میں شہید کانسٹیبل فیصل کی والدہ کو پچاس لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔