اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے (کل) یوم عاشور کے لئے سکیورٹی کے اتنظامات کو حتمی شکل دیدی ہے ۔منگل کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ عاشورہ کے جلوسوں کیلئے سیکیورٹی کے ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔انتظامیہ نے اس موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔