24.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لئے کئی ریلیف اقدامات کا اعلان

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لئے کئی ریلیف اقدامات کا اعلان

- Advertisement -

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لئے کئی ریلیف اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سابق ایڈہاک ریلیف کو ضم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

- Advertisement -

وزیر خزانہ نے انکم ٹیکس کی بالائی حد میں ملازمین کے لئے ریلیف اقدامات کا اعلان کیا۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کے لئے انکم ٹیکس کی شرح 6 لاکھ روپے سے بڑھا کر 12 لاکھ روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=311780

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں