وفاقی بجٹ 2022-23 میں دفاعی امور اور خدمات کیلئے مجموعی طور پر 1526.69 ارب روپے کے فنڈز مختص

85
وفاقی بجٹ 2022-23 میں دفاعی امور اور خدمات کیلئے مجموعی طور پر 1526.69 ارب روپے کے فنڈز مختص

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ 2022-23 میں دفاعی امور اور خدمات کیلئے مجموعی طور پر 1526.69 ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق جاری مالی سال کیلئے اس شعبے کا نظرثانی شدہ بجٹ 1483.92 ارب روپے مختص ہے ۔ دستاویزات کے مطابق نئے مالی سال میں دفاعی انتظامیہ کیلئے 3698 ملین روپے ، دفاعی خدمات کیلئے 1523 ارب روپے، ملازمین سے متعلقہ اخراجات کیلئے 567494 ملین روپے ، آپریٹنگ اخراجات کیلئے 368915 ملین روپے، مادی اثاثہ جات کیلئے 411157 ملین روپے اور تعمیرات عامہ کیلئے 175434 ملین روپے کے فنڈ مختص کرنے کی تجویز ہے۔