وفاقی بجٹ 2025-26کی جمہوری طریقے سے منظوری خوش آئند ہے ، عاطف اکرام شیخ

3

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2025-26کی جمہوری طریقے سے منظوری خوش آئند ہے ،وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی قیادت میں معاشی ٹیم نے ایک متوازن بجٹ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو وفاقی بجٹ کی منظوری کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ادائیگیوں میں توازن کو درست سمت میں رکھنے کیلئے حکومتی اقدامات بہترین ہیں ،بجٹ میں تنخواہیں بڑھانا

تعمیراتی شعبے کیلئے ریلیف جیسے اقدامات قابل ستائش ہیں تاہم بعض شعبوں میں ٹیکسز کی شرح زیادہ ہے جنہیں کم کرنے پر غور کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے چند نکات کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا ہے،ایف بی آر کے اختیارات کے حوالے سے بھی بزنس کمیونٹی کے تحفظات کو سنا گیا ہے، تاجر وں اورصنعتکاروں کو معیشت کاپارٹنر سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے چھوٹی اور گھریلو صنعتوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی بڑھائی جائے۔