حیدرآباد۔ 20 مارچ (اے پی پی):کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے وفاقی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کی جانب سے ایس ایس سی اور ایچ ایس سی کے سالانہ امتحانات 2025 کے پرامن انعقاد کے لیے ضلع شہید بینظیرآباد میں امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کیا ہے جو 18 مارچ سے آخری پیپر تک لاگو رہے گا۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی کی جانب سے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ امتحانی مراکز کے حدود میں امتحان دینے والے امیدوار اور ڈیوٹی سرانجام دینے والے عملے کے علاوہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کہ داخلہ پر پابندی ہوگی جبکہ پیپرز ہونے کے ٹائم پر امتحانی مراکز کے قریب فوٹو کاپی مشین کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574661