اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی تعلیمی بورڈ نے ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (ایچ ایس ایس سی)کے پہلے سالانہ امتحانات 2025 کیلئے بغیر لیٹ فیس داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ میں 7 فروری تک توسیع کر دی۔ جمعہ کو تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بغیر لیٹ فیس کے داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ میں توسیع طلباء کی سہولت کیلئے کی گئی ہے۔ تعلیمی بورڈ کی جانب سے نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق بغیر لیٹ فیس کے داخلہ 7 فروری ، ڈبل فیس کے ساتھ 17 فروری جبکہ تین گنا فیس کےساتھ 24 فروری تک بھجوایا جا سکتا ہے۔