وفاقی تعلیمی بورڈ نے سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ کے پارٹ ون/پارٹ ٹو کے پہلے سالانہ امتحانات 2024ء کا اعلان کر دیا

145
وفاقی تعلیمی بورڈ نے سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ کے پارٹ ون/پارٹ ٹو کے پہلے سالانہ امتحانات 2024ء کا اعلان کر دیا

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):وفاقی تعلیمی بورڈ نے سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) کے پارٹ ون/پارٹ ٹو کے پہلے سالانہ امتحانات 2024ء کا اعلان کر دیا ہے،

امتحانات 26 مارچ سے شروع ہو کر 27 اپریل تک جاری رہیں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ امتحانات کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔