وفاقی تعلیمی بورڈ نے ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ 1 اور پارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

245
Federal-Board-of-Intermediate-and-Secondary-Education

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):وفاقی تعلیمی بورڈ نے ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (ایچ ایس ایس سی) پارٹ 1 اور پارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔ ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات 16 اکتوبر سے شروع ہوں گے اور 15 نومبر تک جاری رہیں گے۔

تمام پرچے شام کی شفٹ میں دن دو بجے شروع ہوں گے جبکہ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیڑھ بجے تک امتحانی سینٹر میں پہنچ جائیں۔ امتحانات کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے