اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):وفاقی تعلیمی بورڈ کےز یر اہتمام ہونے والے ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (ایچ ایس ایس سی ) پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان جمعہ 23 اگست کو صبح 11 بجے ہو گا۔
وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق ایچ ایس ایس سی کے نتائج کے اعلان کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ طلباء اس سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے فون نمبر 473۔032۔111 یا بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pk سےرجوع کر سکتے ہیں۔