وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی سے متعلق اپنے وعدے پورے کرے گی، وفاقی وزیر برائے امور کشمیرچوہدری برجیس طاہر کی آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر اور سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی سے متعلق اپنے وعدے پورے کرے گی۔ انہوں نے جمعہ کو آزاد جموں و کشمیر ریاستی اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر اور آزاد کشمیر حکومت کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد …

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی سے متعلق اپنے وعدے پورے کرے گی۔ انہوں نے جمعہ کو آزاد جموں و کشمیر ریاستی اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر اور آزاد کشمیر حکومت کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر ریاستی اسمبلی کے حوالہ سے قانون سازی اور آزاد کشمیر میں مجموعی حکومتی اُمور اور ترقیاتی کاموں سے متعلق بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی سے متعلق وفاقی حکومت کی جانب سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے اور ان پر تیزی سے پیشرفت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف آزاد کشمیر میں تمام شعبوں خصوصی تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر کی تعمیر اور سیاحت کے شعبوں کی ترقی میں دلچسپی رکھتے ہیں اور محمد نواز شریف کے اس وژن کی تکمیل کےلئے شب و روز کام کرنا ہو گا۔

Leave a Reply