وفاقی حکومت انتہائی مطلوب مجرمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دے رہی ہ،وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

53
پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلوں کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئیں

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک سے ڈاکو، جرائم پیشہ اور انتہائی مطلوب مجرمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دے رہی ہے۔

جمعرات کو نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں رحمن ملک نے بطور وزیر داخلہ بغیر ضروری تصدیق کے ہزاروں اسلحہ لائسنس جاری کیے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت اور انہیں پرامن ماحول فراہم کرنا حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے، تمام صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے مجرمان کے خلاف سخت آپریشن شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نے حکومت نے کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے لئے مقامی اور قومی سطح پر پہلے ہی متعدد اقدامات اٹھائے ہیں،کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے محکموں کا آپس میں باہمی ہم آہنگی کا شدید فقدان ہے۔