وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل طورپرپرعزم ہے،امیرمقام

108

پشاور۔25اکتوبر(اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے پیسکو،اورجیولاجیکل سروے آف پاکستان کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔جیولاجیکل سروے آف پاکستان کے حکام کوفاٹا اورخیبرپختونخواکے باقی ماندہ 30فیصدرقبے کانقشہ مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ زمین کے اندرچھپے ہوئے وسائل معلوم کریں۔انہوںنے اورپیسکوحکام جاری منصوبوںکوبرق رفتاری سے مکمل کرنے کی بھی ہدایات دیں۔بعدازاںذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ آج کے دن پورے ملک کے عوام بلوچستان میںہونیوالے حادثے کے متاثرین کیساتھ ہیںاوراکے دکھ دردمیںبرابرکے شریک ہیں۔انہوںنے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل طورپرپرعزم ہے۔ایک سوال کے جواب میںانہوںنے کہاکہ عمران خان کامشغلہ کنٹینرپرچڑھ کر دھرنے دیناکاہے جبکہ ہمارامقصدبلاامتیازعوام کی خدمت کرناہے۔