22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار...

وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، وفاقی وزیرسردارمحمدیوسف

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 24 اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہےکہ قدرتی آفات سے نمٹنا انسان کے بس کی بات نہیں ،انسانی جان کے ضیاع کا کوئی نعمل بدل نہیں مگر مالی نقصان کا ازالہ ممکن ہے ،وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔وہ مانسہرہ کے دور افتادہ پہاڑی علاقے سم ملکاں میں مون سون بارشوں کے متاثرین اور مقامی عمائدین سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے، ان کی مکمل بحالی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے، ہمیں موجودہ مون سون بارشوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں اور اس موسم میں برساتی ندی نالوں سے دور رہنا چائیے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جنگلات قومی اثاثہ ہیں ،ان کی غیر قانونی کٹائی روکنے اور ان کے تحفظ کیلئے مقامی سطح پر ہرفردکواپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر نے صوبائی حکومت سے ضلع مانسہرہ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رابطہ سڑکوں ،سکولوں اور آبنوشی کی اسکیموں کی بحالی کیلئے فورا فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں