وفاقی حکومت ملک بھر میں خصوصی اقتصادی زونز پر خصوصی توجہ دے رہی ہے

84
محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب
محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وفاقی حکومت ملک بھر میں خصوصی اقتصادی زونز پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ان زونز میں تمام بنیادی ضروریات کو پوراکرنے کے لئے بنیادی ڈھانچہ ، سہولت مرکز، انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی اور پیداوار میں اضافہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی سمیت صنعتی پیداواری لاگت میں کمی جیسی سہولیات پر بھرپور کام جاری ہے۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت جن انڈسٹریل سٹیٹ اور زون پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ان میں ایم تھری انڈسٹریل سٹی فیصل آباد، ویلیو ایڈیشن سٹی فیصل آباد، قائد اعظم اپریل پارک شیخوپورہ، کورنگی کریک انڈسٹریل پارک، بن قاسم زون، خیرپور زون، حطار زون، رحیم یار خان زون، وہاڑی انڈسٹریل سٹیٹ، بھلوال انڈسٹریل سٹیٹ، آئل ولج راولپنڈی، رچنا انڈسٹریل پارک، رشکئی خصوصی اقتصادی زون سی پیک شامل ہیں۔ ان زون میں پلانٹ اور مشینری پر ایک بار کے لئے کسٹم ڈیوٹی سے اسثنیٰ اور ڈویلپرز کے لئے 5 سال کا استثنیٰ حاصل ہو گا ۔اس کے علاوہ 30 جون 2020 سے پیداوار شروع کرنے والے یونٹس کے لئے پلانٹ اور مشینری پر ایک بار کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ اور دس سال کے لئے انکم ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہو گا تاہم اس کے بعد پیداوار شروع کرنے والے یونٹس کو 5 سال کے لئے یہ استثنیٰ دیا جائے گا۔