وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی میں وزارت داخلہ کی 38 جاری و نئی سکیموں کے لئے10849ملین روپے مختص کر دیئے

92
PSDP

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی میں وزارت داخلہ کی 38 جاری و نئی سکیموں کے لئے10849ملین روپے مختص کر دیئے ہیں۔جمعہ کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی 2023-24ءکے مطابق بجٹ میں وزارت داخلہ کی 29 سکیمیں جاری ہیں ۔

ایف سی کی اضافی ونگز کی تشکیل کے لئے 817ملین ، 10ویں ایونیو کی تعمیر کے لئے 400 ملین ، پارلیمنٹرین کے لئے سوٹ اور سرونٹ کواٹرز کی تعمیر کے لئے 50 ملین ، 13 ریجنل پاسپورٹ دفاتر کی عمارتوں کی تعمیر کے لئے 300 ملین ، سہالہ میں ریلوے لائن پر فلائی اوور کی تعمیر کے لئے 405ملین ، کورنگ پل کی تعمیر کے لئے 350 ملین ، ایچ 16 میں جیل کی تعمیر کے لئے 496ملین ، دستوں کی رہائش بمعہ گارڑ کواٹرز کی تعمیر کے لئے 100 ملین ، چینچ منیجمنٹ یونٹ کے قیام کے لئے 300 ملین ،

انٹیگریٹڈ باڈر منیجمنٹ سسٹم کے لئے 200 ملین ، میٹرو بس مینٹیننس کے لئے 268ملین ، ایف آئی اے کے آپریشنل امور کو بہتر بنانے کےلئے 180 ملین ، راول ڈیم مین فیش ہیچری کی اپ گریڈیشن کے لئے 23 ملین ، سائبر کرائم ونگ کی ریویمپنگ کے لئے 300 ملین ، سمارٹ کارز منصوبے کے لئے 112ملین ، گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے دستاویزات کی سکینگ اور ٹیکسز وصولی منصوبے کے لئے 9 ملین ، 163 ریجنل پاسپورٹ دفاتر کی اپ گریڈیشن کے لئے 361ملین ، بائیومیٹرک آئڈنٹٹی کی اپ گریڈیشن کے لئے 300 ملین ، کری دریا پر بل کی تعمیر کے لئے 66ملین ، کورنگ نالہ پر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئے 255ملین ، غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے لئے 100 ملین ، نیشنل پولیس ہسپتال کے لئے 1197ملین ، سول رجسٹریشن منصوبے کے لئے 100ملین ، اسلام آباد کی سٹرکوں اور گلیوں کی تعمیر کے لئے 78ملین ، چائلڈ لیبر سروے کے لئے 8ملین ، دربار سائیں مرچوں روڈ کی تعمیر کے لئے 10 ملین ، نیشنل پولیس اکیڈمی کی سکیورٹی اپ گریڈیشن کے لئے 52ملین ، اسلام آباد ڈویلپمنٹ پیکیج کے لئے 2200ملین مختص کیے گئے ہیں ۔

نئی سکیموں میں اسلام آباد دیہی ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم کے لئے 10ملین ، بارہ کہو فیض آباد ، اور روات میٹروس بس سروس فزیبلٹی کےلئے 29ملین ، رینجرز ہسپتال میں آئی ٹی سی اپ گریڈیشن کے لئے 118ملین ، ایف آئی اے اکیڈمی کے لئے اراضی ایکوائر کرنے کے لئے 80ملین ، اوجری کلاں واٹر سپلائی کے لئے 49ملین ، نیکٹا ہیڈکوارٹر کے لئے اراضی ایکوائر کرنے کے لئے 100ملین ، سائوتھ وزیرستان میں ونگ ہیڈکواٹر کی تعمیر کے لئے 170 ملین اور جے سی او ، سولجر فلیٹس کی تعمیر کے لئے 162 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔