وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2019-20ءکے لئے سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا

66

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2019-20ءکے لئے سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا۔ روایتی طور پر سگریٹس کو دو سلیبز میں تقسیم کر کے ٹیکس عائد کیا جاتا ہے لیکن 2017ءمیں ایک تیسری سلیب بھی متعارف کروائی گئی تھی تاکہ کم قیمت والی غیرقانونی مارکیٹ کو راغب کیا جا سکے لیکن اس کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے۔ آئندہ مالی سال کے لئے بالائی سلیب پر 4500 روپے فی 1000 سٹکس (sticks) سے بڑھا کر 5200 روپے فی 1000 سٹکس(sticks) تک ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔ زیریں سلیب کیلئے موجودہ سلیب کو ضم کر کے 1650 روپے فی 1000 سٹکس(sticks) کے لحاظ سے ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔