اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں فیض احمد فیض کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 483.510 ملین روپے مختص کیے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے دو نئے منصوبوں کے لئے رقم مختص کی گئی ہے ، نارووال میں فیض احمد فیض کمپلیکس کی تعمیر کے منصوبہ کیلئے 483.510 ملین روپے جبکہ شکرپڑیاں میں نیشنل میوزیم آف پاکستان کی تعمیر کیلئے 126.490 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔
آئندہ مالی سال 2024-25 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے 6 جاری اور 2 نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 765 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔