اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):وفاقی وزراء مفتاح اسماعیل اور خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں میں فکسڈ ٹیکس ایک سال کے لئے موخر کردیا ہے ۔
جمعرات کو اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزراء نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز شریف نے تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہدایت کی تھی جس پر تاجروں کے مسلسل بات چیت کے بعد حکومت نے ایک سال کے لئے بجلی کے بلوں میں فکسڈ ٹیکس ایک سال کے لئے موخر کردیا ہے۔