وفاقی حکومت نے جسٹس (ر) مظہر عالم خان کو چیئرمین مسابقتی اپیلٹ ٹربیونل تعینات کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

181

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وزارت قانون و انصاف نے جسٹس (ر) مظہر عالم خان میاں خیل کو چیئرمین مسابقتی اپیلٹ ٹربیونل تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پیر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے 13 جولائی 2025 تک کی مدت کیلئے انہیں اس عہدے پر تعینات کیا ہے۔ ان کی تعیناتی کی مدت ان کے عہدے کا چارج سنبھالنے سے شروع ہو گی۔