اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وفاقی حکومت نے حج پالیسی 2016ءکا اعلان کردیا۔ سرکاری سکیم کے تحت86 ہزار 021 عازمین حج سرکاری سکیم جبکہ 57 ہزار 347 عازمین حج پرآئیویٹ حج گروپ آرگنائزر کے ذریعے فریضہ حج ادا کریں گے ،اس سال شمالی ریجن (پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے)2 لاکھ70 ہزار941 روپے جبکہ جنوبی ریجن(سندھ اور بلوچستان کیلئے)2 لاکھ61 ہزار941 روپے حج پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔وزارت نئے اور موجودہ ایچ جی اوز کو کوٹہ کی تقسیم سے متعلق جائزہ لے گی اور اس حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطح اختیاراتی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو حج 2017ءسے پہلے اپنی سفارشات واضح کرے گی۔