وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے لئے دفتری اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا

116
Cabinet Division
Cabinet Division

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے لئے دفتری اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا ہے ، پیر تا جمعرات صبح ساڑھے سات بجے تا دن ڈیڑھ بجے تک دفاتر کام کریں گے ۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ یکم رمضان سے پیر تا جمعرات ساڑھے سات تا ڈیڑھ بجے جبکہ جمعہ کو ساڑھے سات تا سہ پہر 12 بجے تک دفتری اوقات ہونگے۔

کابینہ ڈویژن کا یہ نوٹیفکیشن ایوان صدر ، وزیراعظم آفس ، وزیراعظم ہائوس ، الیکشن کمیشن آف پاکستان ، اے جی پی آر ، وفاقی وزارتوں ، ڈویژنوں ، پارلیمنٹ ہائوس ، تمام صوبائی چیف سیکرٹریز سیکرٹریٹ پر لاگو ہوگا ۔