وفاقی حکومت نے مشکل مالی صورتحال کے باوجود گلگت بلتستان میں جاری منصوبوں اور نئے منصوبوں کےلئے خاطر خواہ فنڈز مختص کئے ہیں وفاقی وزیر علی امین خان گنڈاپور

71

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ا±مورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے مشکل مالی صورتحال کے باوجود گلگت بلتستان میں جاری منصوبوں اور نئے منصوبوں کےلئے خاطر خواہ فنڈز مختص کئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں حکومت نے پہلے سے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کو ترجیج دی ہے تاکہ ان منصوبوں کو ایک طرف جلد مکمل کرے اور عوام کی سہولت کےلئے کھولا جا سکے ا