وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کی سمری پر میجر جنرل اظہر نوید حیات خان کو ڈی جی رینجرز پنجاب تعینات کر دیا

157

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کی سمری پر میجر جنرل اظہر نوید حیات خان کو ڈی جی رینجرز پنجاب تعینات کر دیا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ نے میجر جنرل اظہر نوید حیات خان کو ڈی جی رینجرز پنجاب تعینات کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی تھی۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی منظوری کے بعد میجر جنرل اظہر نوید حیات خان کو ڈی جی رینجرز پنجاب تعینات کرنے کی منظوری دی۔ جمعرات کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔