22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںوفاقی حکومت نے پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر محمد خالدخان خٹک...

وفاقی حکومت نے پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر محمد خالدخان خٹک کو نیشنل کوآرڈینیٹر کا چارج سونپ دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر محمد خالدخان خٹک کو نیشنل کوآرڈینیٹر کا چارج سونپ دیا۔وہ اس وقت نیکٹا میں تعینات سینئر ترین افسر ہیں۔ نیکٹا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئی جی خالد خان خٹک ممبر کائونٹر ٹیررازم نیکٹا کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔آئی جی خالد خان خٹک 29 سال کی پولیس سروس کا تجربہ رکھتے ہیں۔

وہ نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا تعینات ہونے سے پہلے متعدد اہم پوسٹوں پر فائز رہے۔آئی جی خالد خان خٹک متعدد صوبائی اور وفاقی سطح کی اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔آئی جی خالد خان خٹک نیکٹا میں تعیناتی سے قبل اینٹی نارکاٹکس فورس، ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس چیف بھی رہ چکے ہیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں