اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس کی شرح میں کمی کردی ہے، سیلزٹیکس کی شرح میں ردوبدل کانوٹیفیکشن جاری کردیاگیاہے۔
ایف بی آر کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پرسیلزٹیکس کی شرح کو2.50 فیصد سے کم کرکے 0.79 فیصد کردیا گیاہے،ہائی سپیڈڈیزل پرسیلزٹیکس کی شرح کو5.44 فیصدسے کم کرکے 3.17 فیصدکردیاگیا۔
کیروسین آئل پرسیلزٹیکس کی شرح 8.30 فیصدسے کم کرکے 5.30 فیصدکردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل پرسیلزٹیکس کی شرح 2.70 فیصدسے کم کرکے صفرفیصدکردی گئی ہے۔