وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

124

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ جمعہ کو وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافے بعد پیٹرول کی 112 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 126 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 68 پیسے کے اضافہ کے بعد 88 روپے 62 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ 69 پیسے اضافہ کے بعد 98 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ان قیمتوں کا اطلاق یکم جون رات 12 بجے سے 30 جون 2019ءتک ہوگا ۔واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 53 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 68 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ 69 پیسے اضافے کی سمری بھجوائی تھی۔