وفاقی حکومت نے کئی میگا پراجیکٹس شروع کئے ہیں ،گورنر پنجاب

114

لاہور۔10 اکتوبر(اے پی پی )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت نے کئی میگا پراجیکٹس شروع کیے ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ وہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے پروفیسر خالد گوندل کی قیادت میں گورنر پنجاب سے ملاقات کی۔