وفاقی حکومت نے کچھووں سمیت جنگلی حیات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے قانون سازی کر لی ہے، جلد صوبوں کی مدد سے نافذ کیا جائے گا ،سید رضوان محبوب

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے موسمیاتی تبدیلی سید رضوان محبوب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جنگلی حیات ، خاص کر کچھووں کی اسمگلنگ روکنے کیلئے قانون سازی کر لی ہے اور جلد اس کو تمام صوبوں کی مدد سے ملک بھر میں نافذ کر دیا جائے گا تاکہ جنگلی حیات کی ہونے والی ملک سے اسمگلنگ کو روکا جاسکے۔ اس سلسلے …

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے موسمیاتی تبدیلی سید رضوان محبوب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جنگلی حیات ، خاص کر کچھووں کی اسمگلنگ روکنے کیلئے قانون سازی کر لی ہے اور جلد اس کو تمام صوبوں کی مدد سے ملک بھر میں نافذ کر دیا جائے گا تاکہ جنگلی حیات کی ہونے والی ملک سے اسمگلنگ کو روکا جاسکے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں کو ہدایت کر دی۔ وفاقی وزارت سے جاری علامیے کے مطابق سید رضوان محبوب نے مزید کہا کہ کراچی کے ساحلی علاقے گذری میں جمعہ کو تقریباً 780 کچھووں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام کرنے کیلئے بروقت کارروائی کرنے پر وزیراعظم کی جانب سے محکمہ جنگلی حیات کے افسران کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اور ان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اس سرگرمی میں تمام ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Leave a Reply