اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے مختلف سروسز گروپ کے 13افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیکر نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21کے سپیشل سیکرٹری فنانس محسن مشتاق کو گریڈ 22میں ترقی دیکر وزارت مواصلات میں سپیشل سیکرٹری ،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21کے آفیسرڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی گریڈ 22میں ترقی دیدی گئی ، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کی پوسٹ کو ان کے لئے اپ گریڈ کر دیا گیا۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21کے افسر ، ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم ندیم ارشادکیانی کو گریڈ 22میں ترق دیکر سپیشل سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21کے آفیسرشیر عالم محسودکو گریڈ 22میں ترقی دیکر سپیشل سیکرٹر ی داخلہ ڈویژن، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21کے آفیسرڈاکٹر ارشدمحمود کو گریڈ22میں ترقی دیکر سپیشل سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کو گریڈ 22میں ترقی دیدی گئی وہ بدستور چیف سیکرٹری خدمات سرانجام دینگے ۔ سند ھ میں تعینات ڈاکٹر سہیل راجپوت کوگریڈ22میں ترقی دیکر سپیشل سیکرٹر ی کامرس ڈویژن ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محمد خرم آغا کی گریڈ 22میں ترقی دیدی گئی وہ بدستور چیف سیکرٹری جی بی خدمات سرانجام دینگے ۔ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ کامران علی افضل کو گریڈ 22میں ترقی دیکر سپیشل سیکرٹر ی خزانہ ، پنجاب میں تعینات عشرت علی کو گریڈ 22میں ترقی دے کر سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن آصف حیدرشاہ کو گریڈ22میں ترقی دیکرسپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن، ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاءکو گریڈ 22میں ترقی دیدی گئی وہ بدستور ڈی جی ایف آئی اے خدمات سرانجام دینگے۔ آئی جی گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمن کو گریڈ22میں ترقی دیکر آئی جی کی پوسٹ کو گریڈ 22کے مساوی کر دیا گیا ۔\