اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی): وفاقی حکومت نے شاعرمشرق علامہ محمداقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر کل (بدھ 9 نومبر) کوعام تعطیل کااعلان کیاہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق وزیراعظم محمدشہبازشریف کی خواہش پرکل (بدھ 9 نومبر کو) یوم اقبال کے موقع پرعام تعطیل ہوگی۔