وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہ کرنے کافیصلہ

95
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہ کرنے کافیصلہ
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہ کرنے کافیصلہ

اسلام آباد۔28فروری  (اے پی پی):وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے اتوار کویہاں جاری بیان کے  مطابق حکومت نے مارچ کی وسط تک پیٹرولیم  مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقراررکھنے کافیصلہ کیاہے۔اس وقت فی لیٹرپیٹرول کی قیمت 90۔111 روپے، ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت 07۔116 روپے، لائیٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 23۔79 روپے اورکیروسین آئل کی قیمت 19۔80 روپے ہے۔

قبل ازیں اوگرانے اپنی سمری میں حکومت کوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سفارش کی تھی تاہم حکومت نے عوام کوریلیف دینے کیلئے مسلسل دوسری بارقیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔