اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کر رہی ہے، پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کراچی کے شہری پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے لئے 12 ارب روپے مختص کرنے کی تعریف کر رہے ہیں اور گرین لائن پراجیکٹ …
وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کر رہی ہے،سندھ حکومت نے کیماڑی کو ضلع بنانے کے لئے ایم کیو ایم سے کوئی مشاورت نہیں کی ،وفاقی وزیر برائے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کر رہی ہے، پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کراچی کے شہری پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے لئے 12 ارب روپے مختص کرنے کی تعریف کر رہے ہیں اور گرین لائن پراجیکٹ بھی وفاقی حکومت کے تعاون سے مکمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی اور ٹرانسپورٹ کے ایشوزکو فوری طور حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو تمام بنیادی سہولیات میسر ہوں ۔سید امین الحق نے کہا کہ سندھ حکومت نے کیماڑی کو ضلع بنانے کے لئے ایم کیو ایم سے کوئی مشاورت نہیں کی ،کراچی کے نئے میئر کے متعلق ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ میئر کو کراچی کے حالات کا پورا علم ہونا چاہیے اور اس میں ایشوز کے حل کی صلاحیت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کراچی کے مسائل کو حل کرے مگر اس کی ناکامی کی وجہ سے وفاقی حکومت شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔







