وفاقی حکومت کی بہترین پالیسیوںکی بدولت معیشت مستحکم ہوگئی،امیرمقام

پشاور۔10نومبر(اے پی پی )وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ آج کاپاکستان 2013کے پاکستان سے بہت بہترہے، موجودہ وفاقی حکومت کی بہترین پالیسیوںکی بدولت معیشت مستحکم ہوگئی،لوڈشیڈنگ میںخاطرخواہ کمی آئی اوردہشت گردی کی عفریت ختم ہوکرامن وامان کاقیام ممکن ہواجووزیراعظم محمدنوازشریف کی بہترین سیاسی بصیرت کی عکاسی کرتاہے۔ بعض لوگ اپنی سیاست زندہ رکھنے کیلئے پاکستانی عوام کیخلاف برسرپیکارہیں،کبھی اسلام آبادپرحملہ آورہوتے ہیںتوکبھی پاکستان کی تقدیربدلنے والے اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کاراستہ روکنے کیلئے عدالتوںسے رجوع کرتے ہیں۔ یہ عناصرصرف پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نہیںبلکہ اپنے ناکام سیاست کوزندہ رکھنے کیلئے کروڑعوام کے دشمن بن گئے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پانامہ پرہنگامہ کرنے والوںنے اب تک کوئی ثبوت پیش نہیںکیا،معاملہ اب سپریم کورٹ میںہے اور بہت جلددودھ کادودھ پانی کاپانی ہوجائیگا۔