وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے،وزیر اعظم عمران خان کی سندھ ترقیاتی پیکیج پر بریفنگ کے دوران ہدایت

کراچی ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کو کراچی میں وزیر اعظم عمران خان کو وفاق کی جانب سے سندھ ترقیاتی پیکیج پر بریفنگ دی گئی۔ سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لیمٹڈ کے سی ایگزیکٹو آفیسر صالح فاروقی نے وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ …

کراچی ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کو کراچی میں وزیر اعظم عمران خان کو وفاق کی جانب سے سندھ ترقیاتی پیکیج پر بریفنگ دی گئی۔ سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لیمٹڈ کے سی ایگزیکٹو آفیسر صالح فاروقی نے وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا، وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی عثمان ڈار اور گورنر سندھ عمران اسماعیل، اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔ بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سندھ پیکیج کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2019-20ءکیلئے مختص کی جانے والی پوری رقم ریلیز کی جا چکی ہے۔ گرین لائن منصوبے کا پہلا مرحلہ جس میں تعمیراتی کام شامل تھا مکمل کر لیا گیا ہے تاہم آپریشنل مرحلہ ایکنک کی منظوری کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تھر کے لئے پانی کے فلٹریشن پلانٹس اور ہسپتالوں کے منصوبے جلد مکمل ہو جائیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں