اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وفاقی حکومت کی جانب سے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین سے یونیفارم ٹیرف چارج کرنے کے حوالے سے عوامی سماعت ملتوی کردی گئی ۔نیپرا اعلامیہ کے مطابق درخواست پر منصفانہ فیصلہ کرنےکے لئے نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر عوامی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا تھا،وفاقی حکومت کی درخواست پر عوامی سماعت اب 8 جولائی کے بجائے 10 جولائی بروز بدھ 2 بجے دوپہر کو ہو گی۔
نیپرا اعلامیہ کے مطابق نیپرا تمام اسٹیک ہولڈرز کو عوامی سماعت میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کروائی گئی یونیفارم ٹیرف کی درخواست نیپرا کی ویب سائیٹ پر بھی دستیاب ہے۔