اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے مسیحی برادری کے ملازمین کوکرسمس کی مناسب سے ماہ دسمبرکی تنخواہیں اورپنشن 20 دسمبرتک جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے کنٹرولرجنرل آف اکائونٹس کے نام جاری مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ مسیحی برادری کا مذہبی تہوار کرسمس 25 دسمبر کو منایا جا رہا ہے،
اس تناظرمیں وفاقی حکومت کے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کو ماہ دسمبر کی تنخواہیں اور پنشن 20 دسمبر 2024 تک ادا کرنے کیلئے انتظامات کئے جائیں۔