اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر قیادت پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت کے مشکل معاشی حالات میں دانشمندانہ اقتصادی فیصلوں کے مثبت نتائج ملنا شروع ہو چکے ہیں۔
وفاقی حکومت کی کاوشوں سے ملک کے کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں 57فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران ٹیکس محصولات میں 17.4فیصد اضافہ کے ساتھ ساتھ ملکی درآمدات میں بھی 16.2کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق پی ڈی ایم کی حکومت کے دور اقتدار میں زرعی شعبہ کی کارکردگی کی بڑھوتری کیلئے قرضوں کے اجرا میں 36فیصد اضافہ ہوا ہے اور دوسری جانب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کیلئے فنڈز کا حجم 364ارب روپے تک بڑھایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تجارتی خسارہ میں 26فیصد کی نمایاں کمی بھی واقع ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ حکومت ڈالر کی قدر میں استحکام اور بیرونی ادائیگیوں کے بروقت انتظام کو بھی یقینی بنا رہی ہے۔ مزید برآں مشکل معاشی صورتحال کے باوجود وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 800ارب روپے کے تاریخی کسان پیکج کا بھی اعلان کیا ہے