وفاقی حکومت کے ملازمین کیلئے بہترین معیار کے رہائشی یونٹس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کو بروئے کار لایا جائے، وزیراعظم عمران خان

164

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ نئے کثیر المنزلہ ہاؤسنگ یونٹس کی فوری تعمیر کے لیے ضروری قوانین کو جلد از جلد نافذ اور وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے بہترین معیار کے رہائشی یونٹس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کو بروئے ۓ کار لایا جاۓئے۔

جمعہ کووزیراعظم عمران خان نے پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پروزیر اعظم نے کہا کہ حکومت پبلک سیکٹرملازمین کو بہترین رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کی پالیسی پر کار بند ہے۔اس مقصد کے لیے پی ڈبلیو ڈی کو ایک سمارٹ اور موثر تنظیم میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکومت کے تمام ہاؤسنگ یونٹس کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ نئے عمودی ہاؤسنگ یونٹس کی فوری تعمیر کے لیے ضروری قوانین کو جلد از جلد نافذ کیا جاۓئے۔وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے بہترین معیار کے رہائشی یونٹس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کو بروئے ۓ کار لایا جاۓئے۔

اجلاس میں وزیر ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین، پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ تاشفین صفدر، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر (ر) اور متعلقہ سینئر افسران نےشرکت کی۔