وفاقی حکومت 1320میگا واٹ کول پاور پلانٹ بن قاسم کراچی کی بروقت تکمیل کے لئے کوشاں ہے ،وفاقی وزیراحسن اقبال

اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) وفاقی حکومت 1320میگا واٹ کول پاور پلانٹ بن قاسم کراچی کی بروقت تکمیل کے لئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں پاور چائنہ کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے پاور چائنہ کے ایک وفد سے ملاقات میں کےا۔ وفد کی سربراہی پاور چائنہ کے صدر ڈد …

اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) وفاقی حکومت 1320میگا واٹ کول پاور پلانٹ بن قاسم کراچی کی بروقت تکمیل کے لئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں پاور چائنہ کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے پاور چائنہ کے ایک وفد سے ملاقات میں کےا۔ وفد کی سربراہی پاور چائنہ کے صدر ڈد چنگ چو نے کی۔ ملاقات میںبن قاسم کول پاور پلانٹ پر کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے اس پر اطمینا ن کا اظہار کیا۔ احسن اقبال نے کہاکہ یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس میں اعلیٰ معیار کویقینی بنانے کے لئے سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply