24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،شمال مشر قی...

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،شمال مشر قی بلو چستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ، محکمہ موسمیات

- Advertisement -

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے عوام الناس کو احتیاط کی ہدایتکرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث با لا ئی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان ، خطہ پو ٹھو ہار اور شمال مشرقی پنجاب کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔شدید بارشوں / آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے اور کمزور انفرا سٹرکچر کے نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔

مسافر اور سیاح سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں ، بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،شمال مشر قی بلو چستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہاتاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ، اسلام آباد اورشمال مشرقی پنجاب میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ اس دوران سب سے زیادہ بارش کاکول میں 72، بالاکوٹ 53، مالم جبہ 11، کالام 6، لوئر دی ایک، راولا کوٹ67، مظفرآباد سٹی 10،مظفرآباد(سٹی 46، ایئرپورٹ 32)، گڑ ھی دو پٹہ 18، راولا کوٹ 7، پنجاب:مری 29، اسلام آباد ( سیّدپور 14، گولڑہ 5، زیرو پوائینٹ 2، نیو کٹاریاں ایک )، لاہور (ایئرپورٹ 14،سٹی 7)، واسا اسٹیشن ( لکشمی چوک 13، چوک ناخدا 13، پانی والا تالاب 12، نشتر ٹاؤن ،

فرخ آباد 10، مغلپورہ ایس ڈی او آفس 8.5، ایئرپورٹ 8، جیل روڈ 7.5، ہیڈ آفس واسا گلبرگ 7، جوہر ٹاؤن ایس ڈی او آفس 7، اپر مال 6، تاجپورہ ایس ڈی او آفس 6، اقبال ٹاؤن ایس ڈی او آفس 5، قرطبہ چوک 5، گلشنِ راوی 4، اور سمن آباد ایس ڈی او آفس 3) ،نا رووال19، سیالکوٹ(سٹی 13، ایئرپورٹ 3)، منگلا 3، بہا ولنگر2 اور قصور میں ایک ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں