وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد ، صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

134
لاہور سمیت میدانی علاقوں میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان
لاہور سمیت میدانی علاقوں میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں موسم سرداور خشک رہنے کے ساتھ رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ، قلات اور زیارت کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ اسی طرح پنجاب کے کے بیشتر میدانی اضلاع (لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سرگودھا، منڈی بہاﺅالدین، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور) میں رات اور صبح کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کے علاوہ موسم سرد اور خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع (سکھر، لاڑکانہ، روہڑی، پڈعیدن، جیکب آباد) میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں (ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، کرک، صوابی، نوشہرہ، پشاور ، چارسدہ، مردان) میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ اسی طرح گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد سمیت پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقے جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدیددھند کی لپیٹ میں رہے۔ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت اسکردو منفی 18، استور منفی 12،گوپس منفی11، بگروٹ منفی 09، گلگت، ہنزہ منفی 07،قلات منفی 06، کالام منفی 05 اور پاراچنار میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔