اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد، کشمیر، پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
اس کے علاوہ بالائی سندھ میں آندھی کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم جبکہ سندھ اور جنوبی و وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں خانیوال 54، راولپنڈی (شمس آباد 36، چکلالہ 19)،ڈی جی خان 33، اسلام آباد (سٹی 22، سیدپور 18، بوکڑہ 07، گولڑہ 06)،بہاولنگر 24، ملتان (سٹی 43، ائر پو رٹ 26) ،بہاولپور (،ائر پورٹ 15 ،سٹی 11)سا ہیوال 07، ٹوبہ ٹیک سنگھ 06، مری 04،بھکر 02، لئہ 01، کشمیر میں راولاکوٹ 20،کوٹلی 08، مظفرآباد(ایئر پورٹ 07، سٹی 03)، گڑھی دوپٹہ 03،خیبر پختونخوا میں ڈی آئی خان 28،بالاکوٹ 07، کاکول ،02 ،سیدو شریف،بنوں 03،مالم جبہ 02، گلگت بلتستان میں بگروٹ 02 اور استور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
منگل کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 47، دادو، شہید بینظیر آباد ا ور جیکب آباد میں45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران وفاقی دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔