اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب انتہائی بلند سطح پر رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 19 ہزار سے بڑھ کر تقریباً ساڑھے 22 ہزار پولن فی مکعب میٹر ہو گئی۔
اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار تقریباً 22 ہزار زائد رہی جبکہ چیڑھ کے پولن کی مقدار تقریباً 48، گھاس کے پولن کی مقدار 56 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 108 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔