اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 25 موبائل یوٹیلٹی اسٹورز کام کریں گے۔اتوار کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے ہمراہ پریس کانفرنس میں معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ حکومت نے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کے تحت عوام کو سبسڈی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق شہریوں کو سستی چیزیں فراہم کریں گے۔علی نواز اعوان نے کہا کہ اسلام آباد میں موبائل سستا بازار شہر میں گھوم کر لوگوں کو سستی اشیائے ضروریہ فراہم کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث لوگوں کی قوت خرید میں کمی آئی ہے اس لیے حکومت نے عوام کو ہر طرح سے ریلیف دینے کی کوشش کر رہی ہے.
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے میڈیا کو بتایا کہ دارالحکومت میں 100یوٹیلٹی اسٹورز ہیں، 25 موبائل یوٹیلٹی اسٹورز کام کریں گے۔